رونالڈو نے 900 گول کرکے تاریخ رقم کردی، میسی کتنا پیچھے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Ronaldo finally reveals when he’ll retire from football
FILE PHOTO

پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کیریئر میں 900 گول اسکور کرنے والے فٹ بال کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، ارجنٹائن کے سپر اسٹار لیونل میسی 859 گولز کے ساتھ رونالڈو کے پیچھے پیچھے ہیں۔

رونالڈو نے کروشیا کے خلاف پرتگال کی 2-1 سے جیت میں دوسرا گول کر کے ریکارڈ قائم کیا، رونالڈو نے نیشنز لیگ کے میچ میں رافیل لیو کے کراس سے فائنل ٹچ حاصل کیا۔

یہ رونالڈو کا اپنے ملک کے لیے 131 واں گول تھا، جس میں انہوں نے ریال میڈرڈ کے لیے 450، مین یونائیٹڈ کے لیے 145، جووینٹس کے ساتھ 101، اسپورٹنگ کے ساتھ اپنے کیریئر کے آغاز میں پانچ اور سعودی عرب کے کلب کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد سے 68 گولز بنائے۔

رونالڈو کا پہلا گول اسپورٹنگ لزبن کے لیے 7 اکتوبر 2002 کو موریرینس کے خلاف لیگ گیم میں آیا ، رونالڈو اپنے کیریئر کے بیشتر حصے میں آؤٹ اینڈ آؤٹ اسٹرائیکر کے طور پر نہ کھیلنے کے باوجود 900 کا ہندسہ عبور کر چکے ہیں۔

ارجنٹائن کے لیونل میسی جو آل ٹائم اسکوررز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے کیریئر کے 859 گول کیے ہیں۔

Related Posts