کراچی: سانحہ کارساز میں جاں بحق ہونے والے باپ اور بیٹی کے ورثاء نے دیت لے کر ملزمہ نتاشہ کو معاف کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ نتاشہ اور متوفیاں کے ورثاء کے درمیان دیت کا معاملہ طے پا گیا ہے اور حادثے میں جاں بحق ہونیوالے عمران عارف اور آمنہ عارف کے لواحقین نے اس حوالے سے حلف نامہ بنوالیا ہے جو نتاشہ کی درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش کئے جائینگے۔

ذرائع کے مطابق عمران عارف اور آمنہ عارف کے ورثاء کا کہنا ہے کہ اللہ کے واسطے ملزمہ کو معاف کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حلف نامے کی کاپی آج عدالت میں جمع کروائی جائیگی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نتاشہ اور متوفیاں کے اہل خانہ کے درمیان 5 کروڑدیت کے عوض ڈیل ہوئی ہے۔
کار ساز حادثہ، کیا کار چلانے والی خاتون واقعی نشے میں تھی؟ وائرل ویڈیوز
واضح رہے کہ ملزمہ نتاشہ نے 19 اگست کو کارساز روڈ پر باپ بیٹی سمیت کئی افراد کو کچل دیا تھا، واقعہ میں عمران عارف اور آمنہ عارف جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔
ملزمہ کو شہریوں نے پکڑکر پولیس کے حوالے کیا تھا جس کے بعد پورے ملک میں ملزمہ کیخلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا تاہم نتاشہ کے دوستوں نے کچھ دن پہلے دعویٰ کیا تھاکہ ملزمہ جلد جیل سے باہر آجائیگی، ملزمہ اور متوفیان کے اہل خانہ کے درمیان ڈیل کے بعد جلد ملزمہ کی رہائی کا امکان ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ جیل سے باہر آتے ہی بیرون ملک روانہ ہوسکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








