کیا محمد رضوان قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان بن رہے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ریڈاٹ

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

نجی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ میں بابر اعظم کا کپتانی نہ کرنا ان کے پاکستان وائٹ بال ٹیم کا کپتان برقرار نہ رہنے کی جانب واضح اشارہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آسٹریلیا کے دورے کے لیے بابر اعظم کی جگہ وائٹ بال ٹیم کے لئے نیا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے، بتایا جا رہا ہے کہ اس سلسلے میں ہیڈ کوچ گیری کرسٹن جولائی میں بورڈ آفیشلز اور کپتان سے بات کر چکے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کپتانی کے لیے محمد رضوان کے نام پر گفتگو کی جائے گی اور اتفاق ہونے پر رضوان مستقبل میں تینوں فارمیٹ کے بھی کپتان ہو سکتے ہیں۔

Related Posts