مریم آباد میں بی بی مریم کی 3 روز زیارت شروع، اجتماع میں کتنے لوگ شریک؟ دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

3 days pilgrimage of Bibi Maryam started in Maryamabad,

فیصل آباد: پاکستان میں بی بی مریم کی سالانہ 3 روزہ زیارت کا آغاز ہوگیا، 6 ستمبر کو شروع ہونے والا اجتماع اتوار 8 ستمبر تک جاری رہے گا، لاکھوں افراد شریک ہونگے۔

پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے سکھیکی میں بی بی مریم کی سالانہ زیارت کی سہ روزہ عبادات کا آغاز 6 ستمبر کو ہوا، آرچ بشپ بینی ماریو ٹریوس نے ابتدائی عبادت سے رسومات کا آغاز کیا، سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر انتھنی نوید نے بھی شرکت کی۔

3 روزہ عبادات میں شرکت کیلئے پورے پاکستان سے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرینگے، پہلے روز اجتماع گاہ اور اطراف کے گاؤں زائرین سے کھچاکھچ بھرگئے جبکہ زائرین کی آمد کا سلسلہ آخری روز 8 ستمبر تک جاری رہے گا۔

 

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی 8 ستمبر کو بی بی مریم کی ولادت کا دن مناتے ہیں جس کی مناسبت سے پنجاب میں سب سے بڑا سہ روزہ اجتماع ہوتا ہے۔ اس اجتماع میں ہر سال لاکھوں زائرین شرکت کرتے ہیں۔پورے ملک سے خصوصی ٹرینوں، بسوں، سائیکل اور پیدا بھی ہزاروں افراد اس اجتماع میں شریک ہوتے ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی اجتماع کی سیکورٹی کیلئے پنجاب پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں نے خصوصی اقدامات کئے ہیں جبکہ رضا کاروں کی بڑی تعداد بھی سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہے۔

پنجاب میں ہونیوالے اس سالانہ اجتماع کیلئے کراچی سے بھی رضا کار سیکورٹی کے علاوہ زائرئن کو کھانے کی فراہمی کیلئے کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں تینوں دن کھانا مفت ملے گا۔

Related Posts