پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کی کیا تیاریاں اور کیا صورتحال ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دی نیوز

اسلام آباد میں تحریک انصاف کا جلسہ کل ہوگا، سنگجانی کے قریب ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، مرکزی قیادت نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف پاورشو کے لئے تیار ہے، جلسہ گاہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ مرکزی قیادت نے جلسہ گاہ کا بھی دورہ کیا ہے۔

موقر آج نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا پر امن جلسہ ہوگا، یہ لانگ مارچ یا دھرنا نہیں ہوگا، انتظامیہ راستے میں رکاوٹ نہ ڈالے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ جلسہ میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے نئی جگہ کا این او سی جاری کیا گیا، جیسے بھی ممکن ہو کارکن پہنچیں۔ آج رات جلسے کی چاند رات ہوگی۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد جلسہ ہر صورت ہوگا، آج ہم دھوپ میں ہیں کل آپ ہوسکتے ہیں۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے ہر رکن اسمبلی کو ایک ہزار کارکن ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جلسے گاہ آنے کا روٹ پلان جاری کردیا ہےشرائط کے مطابق جلسے کا آغاز چاربجے اوراختتام شام سات بجے تک کرناہوگا۔

Related Posts