پاک بحریہ کا قومی دن آج منایا جارہا ہے، دشمن کی نیندیں اڑانے والا آپریشن دوارکا کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد:  جنگ 1965ء میں 8 ستمبر کا دن اس حوالے سے یادگار رہے گا کہ طیارہ بردار جہاز نہ ہونے کے باوجود بحریہ نے آپریشن دوارکا سے عزم و شجاعت کا وہ باب رقم کیا جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔پاک بحریہ کا قومی دن آج منایا جارہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوی نے آپریشن دوارکا میں دشمن پر وہ ہیبت طاری کی کہ آج تک بھارت کو پاکستان پر دوبارہ بحری حملے کی جرأت نہیں ہوسکی۔ پاکستان کے پاس صرف ایک ہی آبدوز تھی ۔آبدوز غازی نے تن تنہا بھارت کے پورے بیڑے کو دن میں تارے دکھا دئیے۔

پاک بحریہ کی آبدوز غازی نے بھارتی بیڑے کو بحیرۂ عرب کے پانیوں میں پیش قدمی سے مسلسل باز رکھا اور دشمن کو تابڑ توڑ حملوں سے حیران و پریشان کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا، جو بھارت سمیت دنیا کی کسی بھی بحری فوج کیلئے کسی حیرت انگیز اقدام سے کم نہیں۔

ملک کی محبت سے لبریز پاک بحریہ کی تاریخ کے صفحات پر رقم کی گئی بھارت کے مقابلے میں سمندر میں حاصل یہ پہلی اہم ترین کامیابی ہے جسے یاد کرکے پوری قوم پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے جنہوں نے وطن کی حفاظت کیلئے جان کی پروا نہیں کی۔

بحریہ کے غازی جوان بھارت کے بغری بیڑے سے لڑ گئے۔یوں پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں نے دشمن کا غرور خاک میں ملا کر اسے میدانِ جنگ میں شکست خوردہ اور حیران و پریشان چھوڑ دیا۔ نیول قیادت کا کہنا ہے کہ 8 ستمبر کا یہ دن پاک بحریہ کی تاریخ میں کسی سنہری باب سے کم نہیں ہے۔

Related Posts