پاکستان کے بعد بنگلا دیش میں بھی “سب کی جان عمران خان” کے نعرے گونجنے لگے۔
تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ یوٹیوب پر ایک ڈھاکا میں موجود ایک بنگلا دیشی خاتون ولاگر نے ولاگ اپلوڈ کیا ہے جس میں وہ بنگلا دیشی نوجوانوں کو دو شخصیات کی تصاویر دکھا کر ان میں سے اپنی پسند کے انتخاب کا آپشن دیتی ہیں۔
ولاگر نے اپنے ہاتھ میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور مقبول مگر معتوب اور اسیر سیاستدان عمران خان کی تصویریں پکڑی ہوئی ہیں۔
وہ یہ دو تصویریں راہ چلتے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو دکھا کر پہلے ان سے سوال کرتی ہیں کہ کیا آپ ان کو جانتے ہیں؟ اس کے بعد وہ پوچھتی ہیں کہ آپ کو ان دونوں میں سے کون پسند ہے اور کیوں؟
ولاگر کے اس سوال کے جواب میں بنگلادیشی نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی واضح اکثریت نے عمران خان کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا۔
سوال کا جواب دینے والوں میں مذہبی حلیے اور عام حلیے والے دونوں ہی طرح کے لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں۔ ایک نوجوان نے عمران خان کے متعلق سوال پر آنکھوں میں چمک لیے اردو میں کہا سب کی جان عمران خان۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








