کیا ریاست نے کے پی کے کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا ہے؟ ایمل ولی کا چبھتا ہوا سوال

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ٹریبیون

اے این پی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے چبھتا ہوا سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا دہشتگردی کا شکار ہے، پولیس کے جاتے ہی رات کو دہشتگرد آجاتے ہیں ۔

اے این پی کے صدر کا کہنا تھا کہ لکی مروت میں پولیس نے کہا کہ فوج نکلے دہشتگرد جانیں پولیس جانے، کیا ریاست نے فیصلہ کرلیا ہے کہ خیبرپختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے کردیا جائے؟

ایمل ولی خان نے سوال کیا کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ معاہدہ پر جوڈیشل انکوائری کمیشن بنایا جائے گا، بتایا جائے کہ معاہدہ کے کیا نکات ہیں؟ کیوں 40 ہزار دہشتگردوں کو واپس بسایا گیا، اگر معاہدہ کرنے والے سہولت کار ہیں تو کارروائی کی جائے۔

انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سستی بجلی پیدا کرتا ہے، آئی پی پیپز چارجز خیبرپخونخوا سے نکالے جائیں، اگر آئی پی پیز چارجز نہ نکالے گئے تو اے این پی تحریک چلائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹر ہدایت اللہ کی شہادت کو ہم بھول گئے، جس پر شیری رحمان نے آئی پی پیز اور سینیٹر ہدایت اللہ شہید کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کردیا۔

Related Posts