ایئر کینیڈا کی ہڑتال کب سے شروع، دنیا میں کتنے ہزار مسافر متاثر ہونگے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Air Canada passengers worried as possible pilot strike looms

کینیڈا کی کی سب سے بڑی ایئرلائن ایئر کینیڈا نے اپنے بیشتر آپریشنز کو معطل کرنے کے منصوبوں کو حتمی شکل دینا شروع کردی، بات چیت ناکام ہونے کی صورت میں ممکنہ طور پر اتوار سے ہڑتال شروع ہوگی۔

پائلٹس کے مطابات کی منظوری کیلئے ایئر کینیڈا تین دنوں تک پروازیں بتدریج معطل کرنے کی تیاری کر رہی ہے، ممکنہ طور پر 15 ستمبر سے ہڑتال شروع ہو گی۔

کیریئرز روزانہ تقریباً 670 پروازیں چلاتے ہیں۔ جب تک کوئی معاہدہ نہیں ہو جاتا، کیریئر یا یونین کی جانب سے 72 گھنٹے کی ہڑتال کا نوٹس یا لاک آؤٹ نوٹس جاری کرنے کا امکان ہے ۔ شٹ ڈاؤن سے روزانہ 110000 مسافر متاثر ہو سکتے ہیں۔

ایئر کینیڈا 15 اور 23 ستمبر کے درمیان سفر کرنے والے صارفین کو بغیر کسی قیمت کے اپنی بکنگ میں ابھی تبدیلیاں کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔ صارفین پروازیں منسوخ کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں اور اس کے بجائے مستقبل کے سفر کے لیے کریڈٹ وصول کر سکتے ہیں۔

اگر ہڑتال یا لاک آؤٹ کا نوٹس جاری کیا جاتا ہے اور مسافر کی پرواز منسوخ کر دی جاتی ہے تو ایئر کینیڈا متاثرہ افراد کو مطلع کرے گا اور وہ مکمل رقم کی واپسی کے اہل ہوں گے لیکن وہ کینیڈا کے موجودہ ایئر لائن پیسنجر پروٹیکشن ریگولیشنز کے تحت کسی اضافی معاوضے کے حقدار نہیں ہوں گے۔

Related Posts