پتوکی: پنجاب کی تحصیل پتوکی اور قصور میں زمینداروں نے مبینہ طور پر کلہاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے دو گدھوں کی ٹانگیں کاٹ دیں۔
پولیس رپورٹس کے مطابق دونوں واقعات صدر پتوکی اور سرائے مغل تھانوں کی حدود میں پیش آئے جہاں دو الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پہلا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مزدور نے اپنا کام ختم کر کے گدھے کو گاڑی سے الگ کر دیا جس کے بعد گدھا بھاگ کر قریبی کھیت میں جا گرا اور لاپتہ ہو گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مالک اور اس کا بیٹا گمشدہ جانور کی تلاش میںتھے کہ گدھے کے چیخنے کی آواز پر گھبرا گئے، تلاش کے بعد گدھا فصلوں کے ساتھ واقع حویلی میں زخمی حالت میں پایا گیا۔
دوسرے واقعہ میں ایک گدھا فصل کی کٹائی کے دوران اپنے بچے کے پیچھے فصلوں میں آگیا تھا، جہاں اسے زمیندار نے پکڑ لیا اور غصے میں آکر کلہاڑی سے مارا جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔
قصور کی مقامی پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان زمینداروں کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ قانونی کارروائی جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








