چین کو شکست، پاکستان ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

چین کو شکست
(فوٹو: جیو نیوز)

بیجنگ: پاکستان نے چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے میچ میں میزبان ملک کو 1 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں پاکستان نے شروع سے ہی میزبان چین کو دباؤ میں رکھا۔ پہلے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی ، دوسرے کوارٹر کے آٹھویں منٹ میں حنان شاہد کے خوبصورت پاس پر عبدالرحمٰن نے گول کرکے  پاکستان ٹیم کا پلڑا بھاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق تیسرے کوارٹر میں بھی پاکستان ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 11ویں منٹ میں ندیم احمد نے گول کرکے پاکستان کی برتری دگنی کردی۔ تیسرے کوارٹر کے اختتام سے قبل پاکستان کو پنالٹی اسٹروک ملا تاہم کپتان عماد بٹ فائدہ نہ اٹھا سکے۔

بعد ازاں چوتھے کوارٹر کے آغاز پر حنان شاہد نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے پاکستان کو تین صفر کی برتری دلا دی۔ پھر کچھ دیر بعد چین کے چینگ ہنگ نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ تین ایک کردیا، تاہم چین کا یہ پہلا گول میزبان ٹیم کا آخری گول ثابت ہوا اور پاکستان نے مزید گول بھی کیے۔

ابھی میچ کے اختتام کو 4 منٹ باقی تھے کہ پاکستان نے اوپر نیچے مزید دو گول کیے۔ہوں پاکستان نے میزبان چین کو ایک کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی جبکہ ٹورنامنٹ میں یہ پاکستان کی دوسری کامیابی ہے۔

Related Posts