ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی سامنے آگئی، عمرے ویزے کی آڑ میں اٹلی جانے کی منظم کوشش ناکام بنا دی۔
عمرے ویزے کی آڑ میں 13 مسافروں کی لیبیا اور اٹلی اسمگلنگ کی کوشش کی جا رہی تھی جس پر سہولت کار کو 13 مسافروں کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان فلائٹ نمبر ER807 کے ذریعے عمرے ویزے پر سعودی عرب جارہے تھے امیگریشن حکام نے شک کی بنیاد پر ملزمان سے پوچھ گچھ کی، دوران تفتیش ملزمان کی موبائل فون سے ایجنٹوں سے رابطے کے ثبوت برآمد کر لئے گئے۔
گرفتار ملزمان میں احتشام، عادل، شہریار، علی حمزہ، مراد، سلیمان جبکہ ملزمان میں حیات اللہ، بلال، سخاوت، وسیم عباس، شہزاد، عامر سہیل، واقف خان شامل ملزمان کا تعلق پشاور، اٹک اور سیالکوٹ سے ہے۔
حکام کے مطابق ملزمان سمیر قیوم نامی مرکزی ایجنٹ سے رابطے میں تھے، مذکورہ ایجنٹ لیبیا میں رہائش پذیر ہے۔ ملزمان نے مختلف ایجنٹوں کو غیر قانونی طریقے سے لیبیا سے اٹلی جانے کے لئے بھاری رقوم بھی ادا کی تھیں۔
ملزمان کو ایجنٹوں کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام اباد منتقل کر دیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








