پھلوں کے تازہ جوس میں پیشاب ملا کر بیچنے والا گندا شخص گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو انڈیا ٹوڈے

پھلوں کے جوس جیسے نفیس اور حساس محلول میں یورین ملا کر بیچنے والے بد تہذیب دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی صوبے اتر پردیش کے غازی آباد شہر میں پیش آیا جہاں پولیس نے واقعہ سامنے آنے پر کارروائی کرتے ہوئے گندے اور غیر مہذب طریقے سے جوس بیچنے والے دکاندار اور ایک 15 سالہ لڑکے کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے بتایا کہ عوام کی جانب سے جوس میں انسانی یورین ملا کر بیچنے والے دکاندار کے خلاف شکایت درج کروائی گئی تھی جس پر دکان پر چھاپا مارا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ دکان پر چھاپے کے دوران پولیس نے ایک کین کو انسانی یورین سے بھرا ہوا پایا، جس پر دکاندار اور 15 سالہ لڑکے کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی گئی تاہم دکاندار تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا، جسے حراست میں لیکر تفتیش کی جا رہی ہے۔

Related Posts