حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں عوام کو بڑا ریلیف دے دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کا تیل 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کردیاگیا ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کمی کی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








