ایک زیر تعمیر چیک پوسٹ پر مقامی افراد نے دھاوا بول دیا، عوام کے حملے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ 5 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
یہ تشویش ناک واقعہ صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور کے تھانہ گوٹھ مزاری کی حدود میں پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق زمین پر تنازع تھا، مقامی افراد کی جانب سے یہ حملہ چیک پوسٹ کی زمین کو واگزار کرنے پر کیا گیا ہے۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈی پی او راجن پور نے اس تشویش ناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی روجھان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس واقعے میں شریک دیگر ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








