الیکشن ایکٹ میں ترمیم، مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا۔اسپیکر

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق  اسپیکر قومی اسمبلی  نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے الیکشنز ایکٹ میں ترمیم سے آگاہ کیا۔ ایاز صادق نے خط کی کاپی الیکشن کمیشن کے تمام ممبران کو بھی ارسال کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے چیف الیکشن کمشنر سے خط میں کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد مخصوص نشستیں تبدیل نہیں کی جاسکتیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن ایکٹ میں تبدیلی ہوچکی ہے، اور اب سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا۔

اپنے خط میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ترمیم کا اطلاق کا اطلاق ماضی سے ہوتا ہے الیکشن ایکٹ اس وقت نافذ العمل ہے چنانچہ الیکشن کمیشن پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون پر عمل کرے، جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے اصولوں پر عمل کرے۔

خط میں اسپیکر نے مزیدپارلیمنٹ کی الیکشن ایکٹ میں ترمیم لاگو ہوچکی ہے، سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ وہ آزادارکان کو کسی اور پارٹی میں شمولیت کی اجازت دے، ، سپریم کورٹ کے فیصلے بعد پارلیمنٹ نے الیکشن ترمیمی ایکٹ سات اگست کو منظور کیا تھا۔

اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ  وہ آزادارکان جو ایک سیاسی جماعت کاحصہ بن گئے انہیں پارٹی تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایکٹ کے تحت جس رکن نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ پارٹی سرٹیفکیٹ نہیں دیا وہ آزاد تصور ہوگا۔

ایاز صادق  نے مخصوص نشستوں سے متعلق پارلیمنٹ کے بنائے گئے قانون کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کا آئینی فرض ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے بنائے گئے قانون کا احترام کرے۔

Related Posts