مفتی طارق مسعود پر توہین اسلام کا الزام، حقیقت کیا ہے؟ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

blasphemy charge in Mufti Tariq Masood

کراچی: پاکستان میں ان دنوں توہین مذہب کے حوالے سے واقعات سامنے آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، سوشل میڈیا پر مفتی طارق مسعود کے حوالے سے بھی توہین اسلام کے حوالے سے پوسٹ وائرل ہورہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر موجود پوسٹوں کے مطابق مشہور عالم دین مفتی طارق مسعود پر مذہب کی توہین کا الزام ہے تاہم اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ہی مفتی طارق مسعود کا بھی بیان زیر گردش ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ توہین مذہب کے الزام میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

 

مولانا مفتی طارق مسعود دیوبندی مکتب فکر سے وابستہ پاکستانی عالمِ دین ہیں۔طارق مسعود تبلیغی جماعت سے بھی وابستہ ہیں۔طارق مسعود بطور مہمان اکثر پاکستانی ٹیلیوژن چینلز پر بطور اسکالر مدعو کیے جاتے ہیں اور اپنی خوش اخلاقی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں۔

مفتی طارق مسعود نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی، اس کے بعد سندھ مسلم سائنس کالج میں داخلہ لیا مگر انٹر کی تعلیم مکمل کرنے سے قبل ہی جامعۃ الرشید کراچی سے دینی تعلیم حاصل کی۔جہاں انھوں نے آٹھ سال درس نظامی کی تعلیم حاصل کی اس کے بعد دو سال حدیث کی تعلیم مکمل کی۔

مفتی طارق مسعود نارتھ کراچی کی مشہور جامع مسجد الفلاحیہ میں گذشتہ کئی سال سے امامت کروا رہے ہیں اس کے علاوہ جمعہ کے خطبات اور اتوار کو عشا کی نماز کے بعد درس دیتے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کے بیانات سننے کو ملتے ہیں۔

Related Posts