کراچی کے علاقے کلفٹن کی شیریں جناح کالونی میں گاڑیوں میں آگ لگ گئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں پیش آیا جہاں شیریں جناح کالونی میں نامعلوم وجوہات کے باعث گاڑیوں میں آگ لگی۔ ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔
ترجمان ریسکیو نے کہا کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ایک ایسا ہی واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں گاڑیاں جلنے سے بھاری مالی نقصان ہوا تھا۔ واقعے کا ذمہ دار نشے باز افراد کو قرار دیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شہرِ قائد کے علاقے ڈیفنس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آگ نے 2 گاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا اور جلا کر راکھ کردیا۔آتشزدگی کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کو بھاری نقصان پہنچا تھا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کا یہ افسوسناک واقعہ ڈیفنس فیز 1 میں پیش آیا۔ کاروں کی پارکنگ سے کچھ ہی فاصلے پر کچرے کے ڈھیر میں لگی آگ نے 2 گاڑیاں جلا کر راکھ کردیں۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 سندھ کے اہلکار حسن خان کا کہنا تھا کہ ڈیفنس فیز 1 میں کاروں کی پارکنگ سے کچھ ہی فاصلے پر کچرے کا ڈھیر تھا جہاں مبینہ طور پر کچھ لوگ غیر قانونی طور پر نشہ کر رہے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








