مساوی مستقبل کیلئے ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنا ہوگی، خواجہ آصف کا سمٹ آف دی فیوچر سے خطاب

تازہ ترین

تازہ ترین

خواجہ آصف
(فوٹو: آن لائن)

نیو یارک: امریکا میں سمٹ آف دی فیوچر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مساوی مستقبل کیلئے ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیو یارک میں سمٹ آف دی فیوچر سے اپنے خطاب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ غزہ جیسے تنازعات کے حل کے بغیر ترقی پائیدار نہیں بنائی جاسکتی۔ عالمی برادری خودمختار قرضہ نظام کا جائزہ لے۔

خطاب کے دوران وزیر دفاع  نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ منصفانہ ڈیٹا گورننس یقینی بنائے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ نئی نسل اور مستقبل کیلئے سکیورٹی مسائل ایک خطرہ ہیں، مل کر کام کیا جائے تو خوشحال مستقبل حاصل ہوسکتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ضروری ہے کہ 4000 ارب ڈالرز کی ایس ڈی جی فنانسنگ کے فرق کو دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ عالمی برادری ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لائے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان گلوبل ڈیجیٹل آؤٹ کم کو خوش آمدید کہتا ہے، گلوبل ڈیجیٹل آؤٹ کم اور مصنوعی ذہانت کی طاقت کو کنٹرول کرنا ہوگا۔ خیال رہے کہ متعدد ماہرین مصنوعی ذہانت کو پہلے ہی انسانیت کیلئے خطرہ قرار دے چکے ہیں۔

Related Posts