فواد خان کی بالی ووڈ میں نئی ہیروئن کے ساتھ واپسی؟ ردھی ڈوگرا کون ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ردھی ڈوگرا
(فوٹو: آن لائن)

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان اے دل ہے مشکل میں ڈی جے کے کردار کے بعد نئی ہیروئن ردھی ڈوگرا  کے ساتھ بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار ہیں۔

گزشتہ روز سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق فواد خان ٹی وی اداکارہ ردھی ڈوگرا کے ساتھ روم کوم فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ روم کوم سے مراد رومانوی کامیڈی ہے جس کیلئے دیگر فنکاروں کا انتخاب ہونا باقی ہے۔ دستاویزی کام مکمل کر لیا گیا۔

ابھی تک فلم ڈائریکٹر کا نام سامنے نہیں آسکا اور اطلاعات یہ ہیں کہ فلم کی شوٹنگ رواں برس کے آخر تک شروع ہوگی اور 2025 کے آخر یا 2026 کے آغاز میں یہ فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ شوٹنگ نیو یارک اور لندن سمیت دیگر جگہوں پر ہوگی۔

ردھی ڈوگرا کون ہے؟

شاہ رخ خان کی فلم جوان میں کاویری کا کردار ادا کرنے والی ردھی ڈوگرا نے اس سے قبل بالی ووڈ فلمز میں کوئی بڑا کردار ادا نہیں کیا۔ سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 میں بھی ہیروئن کترینہ کیف تھیں اور ردھی ڈوگرا شاہین کے معاون کردار میں نظر آئی تھیں۔

سال 2023 میں فلم لگڑبھگا میں ردھی ڈوگرا نے ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا جو ایک ایکشن تھرلر فلم ہے جس کی کہانی الوک شرما نے تحریر کی تھی۔ فلم میں ہیرو کا کردار انشومان جھا نے ادا کیا تھا تاہم یہ فلم باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی تھی۔

اداکارہ ردھی ڈوگرا فلمز کے علاوہ ٹی وی سیریلز اور اسٹیج کے علاوہ او ٹی ٹی کیلئے بھی اداکاری کرچکی ہیں۔ انہوں نے اسٹار پلس کے ٹی وی سیریل مریادا لیکن کب تک میں پریا اور زی ٹی وی کے ڈرامے وہ اپنا سا میں نشاجندال کے کرداروں میں بھی شہرت حاصل کی۔

Related Posts