وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر خوش ہوں، لیکن خوشی کی تکمیل کے لیے قومی ٹیم کی طرف سے اچھی باؤلنگ کی ضرورت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ٹیسٹ واپسی اور پاکستانی بیٹنگ کی دوسری اننگز میں شاندار کارکردگی سے مسرت ہوئی۔
وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ بیٹنگ میں شاندار کارکردگی سے ہونے والی خوشی اس وقت مکمل ہوگی جب قومی کرکٹ ٹیم اچھی باؤلنگ پرفارمنس دے، یہ میری ایک معصومہ خواہش ہے۔
پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی اور پاکستان بیٹنگ کی دوسری اننگز میں شاندار کارکردگی. بس اب صرف ایک اچھی بولنگ پرفارمنس کی ضرورت ہے خوشی مکمّل ہونے کے لئے…. معصومانہ خواہش ????
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 22, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ شاندار رہی، پاکستان نے 500 رنز سے زائد اسکور کر لیے جس کے بعد قومی ٹیم کو 423 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔
قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 198 گیندیں کھیل کر 135 رنز کی جاندار اننگز کھیلی جبکہ اسی دوران اوپنر عابد علی نے 281 بالز پر شاندار 174 رنز مکمل کیے جس کے باعث 278 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 278 کے مجموعی اسکور پر گری جب شان مسعود 69ویں اور کی تیسری گیند پر شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو گئے، بعد ازاں پاکستان کی دوسری وکٹ 355 جبکہ تیسری 503 کے مجموعی اسکور پر گری۔
مزید پڑھیں: سری لنکا کے خلاف قومی کھلاڑیوں کی شاندار بیٹنگ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








