ایک اور پاکستانی کرکٹر بھارت سے دلہنیا لانے کو تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو منٹ مرر

پاکستان کے ایک اور نوجوان کرکٹر نے بھارت سے دلہنیا لانے کی تیاری کرلی ہے۔

اطلاعات کے مطابق نوجوان کرکٹر رضا حسن نے امریکا میں انڈین غیر مسلم لڑکی پوجا سے منگنی کرلی ہے۔ رپورٹس کے مطابق نوجوان پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے بھارت سے تعلق رکھنے والی غیر مسلم لڑکی پوجا کو جیون ساتھی کے طور پر چن لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق رضا حسن اور پوجا نے امریکی شہر نیو یارک میں گزشتہ روز ایک تقریب میں منگنی کرلی ہے۔ کرکٹر رضا حسن کے مطابق جنوری یا فروری میں شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد ہوگی۔

رضا حسن کا کہنا تھا کہ پوچا مذہب اسلام میں گہری دلچسپی رکھتی ہے، جلد مسلمان ہو جائے گی، 32 سالہ رضا حسن پاکستان کو مستقل طور پر چھوڑ کر امریکا میں سکونت اختیار کر چکے ہیں۔

رضا حسن نے پاکستان کی جانب سے ایک ون ڈے جبکہ 10 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کر رکھی ہے۔

Related Posts