ڈی چوک کی لائٹس بند، محسن نقوی کے زیر صدارت اجلاس، کیا فیصلہ ہونے جا رہا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پاکستان ٹوڈے

اسلام آباد ڈی چوک تحریک انصاف کے کارکنان کا احتجاج جاری ہے, ایسے میں انتظامیہ نے ڈی چوک کی لائٹس بند کردی ہیں۔

ڈی چوک سے متصل جناح ایونیو پر بھی لگی لائٹس بند کر دی گئی ہیں جبکہ پولیس، ایلیٹ فورس اور ایف سی جناح ایونیو اور ڈی چوک پر موجود ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس شروع ہو گیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس میں پولیس افسران کو آر بلاک طلب کر لیا۔

اجلاس میں آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشن اور دیگر اعلیٰ افسران موجود ہیں۔ محسن نقوی کے زیر صدارت اجلاس میں احتجاج کے پیش منظر پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

Related Posts