گنڈا پور گمشدگی کے کئی گھنٹے بعد کے پی کے اسمبلی میں پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو آج

وزیر اعلیٰ کے پی کے گمشدگی کے کئی گھنٹوں بعد آخر کار صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچ گئے۔

گزشتہ دن اسلام آباد ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے دھرنے اور ریلی کے دوران اس وقت ڈرامائی صورتحال پیدا ہوئی جب یہ اطلاع آئی کہ اسلام آباد کے کے پی کے ہاؤس میں داخل ہونے کے بعد سے وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور غائب ہیں۔

پہلے اطلاع آئی کہ انہیں شراب برآمد کیس میں وارنٹ جاری ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے، تاہم بعد میں اس کی سرکاری تردید آگئی مگر اس کے باوجود گنڈا پور غائب رہے۔

کئی گھنٹے تک گنڈا پور کا سراغ نہ ملا تو پی ٹی آئی نے کے پی کے اسمبلی بلا کر اس مسئلے پر اسمبلی سطح پر ایکشن لینے کا اعلان کیا اور ہنگامی اجلاس بلا کر وزیر اعلیٰ کی گمشدگی کے خلاف قرار داد منظور کی گئی۔

اسی دوران جبکہ اجلاس جاری تھا اتوار کی شام گئے گنڈا پور ڈرامائی انداز میں اچانک اسمبلی اجلاس میں پہنچ گئے۔

اسمبلی پہنچنے پر پی ٹی آئی ارکان اور کارکنان نے ان کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گنڈا پور نے کہا کہ انہیں کسی بات کا خوف نہیں۔

انہوں نے ساتھ دینے پر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related Posts