معروف گلوکار عدنان سمیع خان کی والدہ بیگم نورین سمیع خان پیر کے روز انتقال کرگئیں۔
عدنان سمیع خان نے اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع دینے کے لیے اپنے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کی ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں لکھا گیا، “بیگم نورین سمیع خان 1947-2024۔”
انہوں نے لکھا، “بڑے دکھ کے ساتھ اپنی پیاری والدہ بیگم نورین سمیع خان کے انتقال کا اعلان کرتا ہوں، ہم گہرے غم سے دوچار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ناقابل یقین خاتون تھی جنہوں نے ہر شخص کے ساتھ محبت اور خوشی کا اشتراک کیا ، ہم انہیں بے حد یاد کریں گے۔ برائے مہربانی ان کی روح کے لیے دعا کریں۔‘‘
عدنان سمیع کی والدہ کے انتقال کا علم ہوتے ہی مداحوں نے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








