مارک زکربرگ ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں، میٹا کے سی ای او کی ذاتی دولت اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
بلومبرگ کے مطابق مارک زکربرگ نے جمعرات کو بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں بیزوس کو پیچھے چھوڑ دیا کیونکہ ان کی دولت میں 3 بلین ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے اور مارک زکربرگ کی مجموعی دولت 206اعشاریہ 2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
ایمیزون کے بانی جیف بیزوس

جیف بیزوس 205 بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں ۔ایمیزون کمپنی نے سال کی پہلی ششماہی میں 75.5 بلین ڈالر کی آمدنی حاصل کی، جس میں دوسری سہ ماہی میں 39.07 بلین ڈالر اور دو سہ ماہیوں کے دوران 25.83 بلین ڈالر شامل ہیں۔
ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک

بلومبرگ کے مطابق ایلون مسک 256 بلین ڈالر کے ساتھ دنیا کے امیر ترین فرد کا اعزاز رکھتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








