قوم جاگ چکی ہے اور عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، حلیم عادل شیخ

تازہ ترین

تازہ ترین

حلیم عادل شیخ
(فوٹو: وائس آف سندھ)

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف (سندھ) کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ قوم جاگ چکی ہے اور عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ،مینڈیٹ چوروں نے ملک کو دنیا بھر میں بدنام کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملکی حالات بہتر نہیں ہیں عوام کی رائے کو کوئی اہمیت نہیں دی جارہی ہے بند کمروں کے فیصلوں سے عوام کے دلوں میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔ پر امن شہریوں پر طاقت کے استعمال سے سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔

بیان میں سابق قائدِ حزبِ اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملکی مفادات کے خاطر اور عوامی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے جائیں۔ ملک لوٹنے والے مینڈیٹ چور سیاستدانوں کی وجہ سے پورے ملک کی دنیا بھر میں بدنامی ہورہی ہے کرپٹ اور چور سیاستدانوں کو فارغ کیا جائے۔ عمران خان قوم کی حقیقی نمائندگی کر رہے ہیں۔

صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران خان سمیت تمام پارٹی قیادت کو فوری رہا کیا جائے۔ فسطائی حکومت نے سندھ بھر میں متعدد جھوٹے کیسز بنا کر پی ٹی آئی کے رہنمائوں کو بلا جواز گرفتار کیا۔قوم جاگ چکی ہے اور عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

دریں اثناء حلیم عادل شیخ نے کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکے ہر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی افسوس ہوا، غیر ملکی شہریوں پر مشتمل قافلے پر حملہ افسوسناک ہے، ملک دشمن عناصر  نے ملکی سالمیت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

حلیم عادل شیخ نے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں ملوث ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کی ضرورت ہے، بطور محب وطن پاکستانی ملکی ترقی اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں۔

Related Posts