اداکارہ ثناء جاوید سے علیحدگی کے بعد گلوکار عمیر جسوال نے دوسری شادی کر لی ہے اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تصویر کے ساتھ ساتھ خوبصورت قرآنی آیت بھی شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء جاوید سے علیحدگی کے چند ہی ماہ بعد عمیر جسوال نے دوسری شادی کی۔ انسٹاگرام پر اداکار نے دوسری بار رشتہ ازدواج کے بندھن میں بندھنے کا اعتراف کرکے مداحوں کو حیرت کا بڑا جھٹکا دے دیا۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار عمیر جسوال نے شادی کی تقریب میں کریم رنگ کے لباس اور دولہے کی پگڑی باندھے ہوئے تصویر شیئر کردی جس کے ساتھ فی الحال کسی دلہن کی صورت کو سامنے نہیں لایا گیا۔
قرآن کی خوبصورت آیت
عمیر جسوال نے شادی کی تصویر کے ساتھ قرآن کی آیت وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰٓ شیئر کی ہے، جس کا مفہوم ہے کہ اے اللہ کے رسول ﷺ اللہ تعالیٰ آپ کو اتنا زیادہ عطا فرمائے گا کہ آپ راضی یعنی خوش ہوجائیں گے۔
عمیر جسوال کی شادی پر ردِ عمل
شوبز انڈسٹری میں عمیر جسوال کیلئے نیک خواہشات رکھنے والے مختلف فنکاروں اور مداحوں نے دوسری شادی کی تصویر شیئر کرنے پر گلوکار عمیر جسوال کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور عمیر جسوال کو مبارکباد بھی پیش کی۔
اس سے قبل اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کرنے والے عمیر جسوال کا رشتہ ازدواج کم و بیش 4سال تک برقرار رہا۔ بعد ازاں ثناء جاوید نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ساتھ چھوڑنے والے کرکٹر شعیب ملک سے شادی کرلی تھی۔
شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی پر اداکارہ اور کرکٹر دونوں کو ہی عوام کی کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے مشہورومعروف جوڑے کو تنقید کانشانہ بنانا چھوڑ دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








