مشہور ریپر کانیے ویسٹ اور ان کی آسٹریلوی آرکیٹیکٹ اہلیہ بیانکا سینسوری کی شادی چند ہی ہفتوں بعد ختم ہوتی نظر آ رہی ہے حالانکہ دونوں نے حال ہی میں شادی کی تھی۔
ٹی ایم زیڈ کی رپورٹ کے مطابق 47 سالہ کانیے ویسٹ اور 29 سالہ بیانکا سینسوری کچھ عرصے سے علیحدہ رہ رہے ہیں اور دونوں طلاق پر غور کر رہے ہیں،رپورٹ کے مطابق ایسے اشارے بھی ملے ہیں کہ یہ جوڑا علیحدگی کی راہ پر گامزن ہے، حالانکہ وہ اپنے تعلقات کو نجی رکھنے کے لیے مشہور تھے۔مزید یہ کہ اکثر یہ خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں کہ بیانکا کے خاندان نے کانیے سے شادی کے بعد سے ہی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق بیانکا کے قریبی افراد نے مبینہ طور پر کانیے کے کنٹرول کرنے والے رویے کی وجہ سے اس کی مدد کے لیے مداخلت کی۔ بیانکا اس مشکل وقت میں اپنے خاندان کے ساتھ رہنے کے لیے آسٹریلیا گئی تھی جبکہ کانیے اس دوران ٹوکیو میں موجود تھے۔
ٹی ایم زیڈ کے مطابق کم کارڈیشین کے سابق شوہر کانیے نے اپنے دوستوں کو بتایا کہ وہ بیانکا کے ساتھ تعلقات ختم کر چکے ہیں اور وہ جاپان جا کر تنہا رہنا چاہتے ہیں۔
بیانکا سینسوری اور کانیے ویسٹ کے تعلقات کا جائزہ لیتے ہیں۔
نومبر 2020: پہلی ملاقات
کانیے ویسٹ اور بیانکا سینسوری کی پہلی ملاقات 2020 میں ہوئی جب بیانکا کانیے کے فیشن برانڈ ییزی میں ایک آرکیٹیکچرل ڈیزائنر کے طور پر شامل ہوئیں۔
جنوری 2023: خفیہ شادی
کانیے اور بیانکا کو پہلی بار جنوری 2023 میں بیورلی ہلز کے والڈورف آسٹوریا ہوٹل میں اکٹھے دیکھا گیا، جہاں وہ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے لنچ کر رہے تھے۔ اسی مہینے میں ان کے خفیہ طور پر شادی کرنے کی افواہیں سامنے آئیں۔ قانونی دستاویزات نہ ہونے کے باعث یہ شادی سرکاری طور پر تسلیم نہیں کی گئی تاہم اکتوبر 2023 میں ان کی شادی کی تصدیق ہوئی۔
جون 2023: نیا گھر
جون 2023 میں خبریں آئیں کہ کانیے اور بیانکا اکٹھے رہنے کے لیے نیا گھر تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے بالآخر ویسٹ ہالی ووڈ کیلیفورنیا میں 20000 ڈالر ماہانہ کرایہ والے اپارٹمنٹ میں رہائش اختیار کی۔

اگست 2023: اٹلی کا دورہ
اگست 2023 میں دونوں نے اٹلی کا ایک پرتعیش سفر کیا، جہاں ایک کشتی پر بیانکا کے ساتھ نازک پوزیشن میں ہونے کی وجہ سے کانیے خبروں میں آئے۔ اس واقعے کے بعد کشتی کرائے پر دینے والی کمپنی نے دونوں کو بین کر دیا۔
نومبر 2023: شادی میں مسائل
نومبر 2023 میں جب بیانکا آسٹریلیا گئیں تو ان کے دوستوں نے ان کے رشتے کے حوالے سے مداخلت کی اور انہیں رشتہ ختم کرنے کا مشورہ دیا۔ بعد میں اطلاعات سامنے آئیں کہ بیانکا اور کانیے کے درمیان دوری ہوگئی ہے۔
اکتوبر 2024: ممکنہ علیحدگی
اکتوبر 2024 میں تقریباً ایک سال بعدٹی ایم زیڈ نے اطلاع دی ہے کہ کانیے اور بیانکا نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے اور کانیے اپنے دوستوں کو بتا رہے ہیں کہ وہ ٹوکیو منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








