بہنوں کو باپ کی وراثت سے محروم کرنے والے بھائیوں کیلئے بری خبر

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ڈان

سپریم کورٹ نے بہنوں کو جائیداد میں حصہ دینے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت عظمیٰ کے جاری کر دہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواتین کی وراثتی جائیدادوں کو تحفظ ملنا چاہیے، بدقسمتی سے خواتین کو شرعی وراثتی حق سے محروم رکھا جاتا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے انتباہ کیا کہ اس سلسلے میں بے بنیاد مقدمہ مقدمہ بازی پر درخواست گزار کو جرمانہ دینا ہوگا۔ فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا۔

سپریم کورٹ کے جاری کر دہ فیصلے کے مطابق خواتین کی وراثتی جائیدادوں کو تحفظ ملنا چاہیے، بدقسمتی سے خواتین کو شرعی وراثتی حق سے محروم رکھا جاتا ہے۔ خواتین کو وراثتی جائیداد سے محروم رکھنے کیلئے کچھ وکلاء سہولت فراہم کرتے ہیں۔

فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ اس لئے اب بے بنیاد مقدمہ مقدمہ بازی پر درخواست گزار کو تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، جو وراثتی جائیداد سے محروم رکھی گئی بہنوں کوادا کیے جائیں گے۔

Related Posts