بزرگ سیاستدان الٰہی بخش سومرو انتقال کرگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو جی این این

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور بزرگ سیاستدان الہیٰ بخش سومرو انتقال کر گئے۔

الہیٰ بخش سومرو 1926 میں ضلع جیکب آباد میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق شکار پور میں آباد سومرو خاندان سے ہے جس نے تاریخ میں سندھ میں بڑا عرصہ حکومت کی۔

مرحوم مولا بخش سومرو کے فرزند اور احمد میاں سومرو کے بھائی تھے اور پیشے کے اعتبار سے انجینئر تھے۔ مرحوم الہیٰ بخش سومرو جنرل ضیاء الحق کے دور میں حکومت میں پہلی مرتبہ وفاقی وزیر بنے اور 1985ء میں بلا مقابلہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

29 مئی 1988ء کو جنرل ضیاء الحق نے جب محمد خان جونیجو کی وزارت کو برطرف کیا اور نگران کابینہ تشکیل دی تو اس میں وزیر اطلاعات و نشریات مقرر ہوئے۔

الہٰی بخش سومرو کی عمر 98 برس بتائی گئی ہے، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ کل ایک بجے کراچی میں ادا کی جائے گی۔

Related Posts