پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے شہریوں کو نئے یا استعمال شدہ موبائل فون کی خریداری کے دوران دھوکہ دہی سے بچنے میں مدد کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔
صارفین کے تحفظ کے لیے پی ٹی اے فون کی قانونی حیثیت کی تصدیق کے لیے کئی اقدامات کی سفارش کرتا ہے۔
محفوظ رہنے اور فراڈ سے بچنے کے لیے پی ٹی اے صرف معتبر ذرائع سے اسمارٹ فون خریدنے اور آلات کی وارنٹی کے ساتھ آنے کو یقینی بنانے کا مشورہ دیتا ہے۔ پی ٹی اے صارفین کو دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے ان ہدایات پر عمل کرنے کی بھی سفارش کرتا ہے:

ہمیشہ صرف باکس پیک فونز خریدیں اور باکس پر پی ٹی اے سٹیمپ کی تصدیق کریں۔ یہ یقینی بنائیں کہ باکس پر موجود آئی ایم ای آئی نمبر فون پر موجود آئی ایم ای آئی سے مماثل ہے۔
غیر معمولی طور پر کم قیمتوں پر فروخت ہونے والے مہنگے فونز یا بغیر وارنٹی کےفونز سے سے ہوشیار رہیں ۔صداقت کو یقینی بنانے کے لیے دکان کے مالک کی موجودگی میں آئی ایم ای آئی تصدیق کروائیں۔
پی ٹی اے صارفین کے لیے فون کا اسٹیٹس چیک کرنے کے لیے تصدیق کے دو طریقے پیش کرتا ہے:
ایس ایم ایس کی توثیق: 15 ہندسوں کا آئی ایم ای آئی نمبر بذریعہ SMS 8484 پر بھیجیں اور پی ٹی اے آلہ کی حیثیت کے حوالے سے جواب دے گا۔
آن لائن تصدیق: آئی ایم ای آئی نمبر درج کرنے اور ڈیوائس کا اسٹیٹس چیک کرنے کے لیے پی ٹی اے کے ڈیوائس ویری فکیشن سسٹم پر جائیں اور تصدیق لازمی کریں تاکہ دھوکے سے محفوظ رہ سکیں۔
[https://dvs.pta.gov.pk/] (https://dvs.pta.gov.pk/)
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








