اگر آپ اپنی پرانی موٹر سائیکل سے تنگ آگئے ہیں، بور ہوگئے ہیں یا اسے اپ گریڈ کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، تو یاماہا (Yamaha) نے آپ کے لیے ایک زبردست آفر متعارف کرائی ہے۔
اور مزے کی بات یہ بھی ہے کہ آپ کی موٹر سائیکل کا یاماہا ہونا بھی ضروری نہیں، موٹر سائیکل چاہے کسی بھی برانڈ کی ہو اسے یاماہا کو دیں اور نئی لے جائیں۔
یاماہا کے اس ایکسچینج پروگرام میں مقبول ”YBR 125“ ،”YBR 125G“ ،”YB 125Z“ اور ”YB 125Z-DX“ ماڈل شامل ہیں۔
یاماہا کا کہنا ہے کہ اپنی سواری کو اپ گریڈ کرنے کے اس شاندار موقع سے محروم نہ ہوں اور یاماہا بکنگ کے ذریعے اپنی نئی بائیک بک کرنے کے لیے یاماہا کی ویب سائٹ پر جائیں۔
کمپنی کا کہنا ہے جب آپ اپنی موٹر سائیکل ایکسچینج کروانے کیلئے آئیں گے تو اس کا معائنہ کرنے کے بعد یاماہا کی نئی موٹر سائیکل کی ڈسکاؤنٹڈ قیمت آپ کو بتائی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








