جے یو آئی ملک میں طالبان کا نظام لانا چاہتی ہے، فواد چودھری کا بڑا الزام

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دنیا

پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 25 اکتوبر کے بعد بھی ملکی صورت حال بہتر ہوتی نظر نہیں آرہی، پتا نہیں کس نے اسٹبلشمنٹ کو مشورہ دیا کہ آئینی ترمیم لے آئیں تو بڑا کنٹرول ہوجائے گا۔

نجی چینل آج سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کا مسودہ ہے، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ ختم کردیا جائے گا، سات ججز لگائے جائیں گے جنہیں وزیراعظم مقرر کریں گے۔ بنیادی طور پر جو اسلام آباد اور لاہور پولیس کا حال ہے آپ عدلیہ کا بھی وہی حال کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے جو ڈرافٹ دیا وہ بالکل تباہ کن ہے، وہ کہہ رہے ہیں کہ اسلامی نظریاتی کونسل ہر قانون کا جائزہ لے کر اس کی اجازت دے تو پھر پارلیمنٹ اسے منظور کرے، تو بس پارلیمنٹ ختم کردیں پھر، پھر سارا ویسے ہی آپ مولویوں کو دے دیں، طالبان کا نظام بنا دیں، پر الیکشن کی کیا ضرورت ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے تمام اراکین قومی اسمبلی خیبرپختونخوا میں شفٹ کرلینے چاہئیں ورنہ انہیں اغوا کرلیا جائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے نمبرز پورے نہیں ہیں، نمبرز پورے ہوتے تو چار دفعہ روز فضل الرحمان صاحب کے در پر کیوں جاتے ہیں؟

Related Posts