آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمن اور پیپلز پارٹی میں اتفاق ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو بزنس ریکارڈر

جمعیت علمائے اسلام اور پیپلزپارٹی کے درمیان آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق ہوگیا۔

کراچی میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہماری دونوں جماعتوں کا آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق ہو گیا ہے اور اتفاق رائے میں بلاول بھٹو کا بڑا کردار ہے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کل مولانا فضل الرحمان پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے مل رہے ہیں اور ہمیں بھی کھانے کی دعوت دی گئی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں آج جو اتفاق رائے ہوا ہے کوشش ہوگی کہ اس اتفاق رائے میں ن لیگ بھی شامل ہو جائے اور پر امید ہوں کہ جے یو آئی اور پیپلز پارٹی میں اتفاق ہوا ہے بل کی بنیاد یہی اتفاق رائے بنے گا۔

Related Posts