لاہور: پی ٹی آئی نے مجوزہ آئینی ترمیمی پیکیج کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ہے۔
پی ٹی آئی نے بدھ کی شب جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے ایک میٹنگ کی جس میں انہوں نے ملک گیر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا۔بیان میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ترمیم کا راستہ روکنے کی ہر ممکن کوشش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
پارٹی کی سیاسی کمیٹی نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان، ایڈووکیٹ انتظار حسین پنجوتھا، اعظم سواتی اور تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سمیت تمام گرفتار رہنماؤں، کارکنوں اور اراکین اسمبلی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
پی ٹی آئی نے علاقائی تنظیموں سے کہا کہ وہ نماز جمعہ کے بعد اضلاع کے ہیڈکوارٹرز پر پرامن احتجاج کریں۔آئینی ترمیم کے ذریعے آئین کو مسخ کرنے کی حکومت کی کوشش قابل قبول نہیں ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے ترمیم کا راستہ روکنے کی ہر ممکن کوشش کرنے پر اتفاق کیا ہے اور عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








