منی لانڈرنگ کیس میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیا سے 5 گھنٹوں تک طویل تفتیش کی گئی ہے جس سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی تفتیشی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ (ای ڈی) نے سٹے بازی کی ایپ میں مشہورومعروف شخصیات کے ملوث ہونے پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس کے نتیجے میں انڈین پریمیئر لیگ میں سٹے بازی کا راستہ کھل گیا ہے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو شک ہے کہ اداکارہ تمنا بھاٹیا بیٹنگ ایپ کی اشتہاری مہم میں مبینہ طور پر ملوث ہے جس پر اداکارہ سے 5 گھنٹوں تک منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں مختلف سوال و جواب کیے گئے۔ ا
اداکارہ تمنا بھاٹیا والدین کے ہمراہ بھارتی ریاست آسام کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ دفتر پہنچیں تو اداکارہ اور ان کے والد کو پوچھ گچھ کیلئے دفتر کے اندر بلا لیا گیا جبکہ ان کی والدہ 5 گھنٹوں تک باہر دونوں کی منتظر ہی رہیں۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو 5 گھنٹوں تک ای ڈی کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم وہ سوالات کیا تھے اور اداکارہ نے ان کا کیا جواب دیا؟ یہ تفصیلات تاحال منظرِ عام پر نہیں لائی جاسکیں۔ اس سے قبل بھی تمنا بھاٹیا کو ای ڈی نے طلب کرکے تفتیش کی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








