موت سے بچنے کی دوڑ: ڈونٹ موو کے ٹریلر نے ناظرین کو خوف میں مبتلا کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈونٹ موو
(فوٹو: آن لائن)

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے اپنی نئی خوفناک فلم ڈونٹ موو کا دوسرا ٹریلر ریلیز کردیا ہے۔ فلم کی کہانی ایک خاتون کے گرد گھومتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیٹ فلکس نے اپنی نئی ہارر فلم ڈونٹ موو کا آفیشل ٹریلر جاری کیا ہے، فلم کی کہانی ایک خاتون کے گرد گھومتی ہے جو ایک جنگل میں سیریل کلر کے مظالم کا شکار بن جاتی ہے۔ سلسلہ وار قاتل شخص خاتون کو فالج میں مبتلا کردینے والی دوا دے دیتا ہے۔

فالج آہستہ آہستہ خاتون کے جسم کو معذور کرنے لگتا ہے۔ جیسے جیسے خاتون کے جسم میں فالج کے حملے بڑھتے ہیں، ہیروئن اپنی بقاء کی جنگ لڑتی نظر آتی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر سیم ریمی نے فلم کی منظر کشی سے اسے مداحوں کیلئے ایک دلچسپ تجربہ بنادیا ہے۔

دوسری جانب فلم میں مرکزی کردار کیلسی ایسیل اور فن وٹروک نے نبھائے ہیں۔ نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ یہ فلم رواں ماہ 25 اکتوبر کو آن لائن پلیٹ فارم پر ریلیز کردی جائے گی۔ فلم کے ٹریلر کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

Related Posts