کوئی پچھتاوا نہیں، ملائکہ اروڑا نے ارجن کپور سے بریک اپ کے بعد خاموشی توڑ دی

تازہ ترین

تازہ ترین

ملائکہ اروڑا
(فوٹو: آن لائن)

بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے فلمی ہیرو ارجن کپور سے بریک اپ کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کوئی پچھتاوا نہیں اور اس کی ایک وجہ ہے۔

حال ہی میں گلوبل سپا میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ملائکہ اروڑا نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میں نے ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر جو بھی انتخاب کیا، اس نے میری زندگی کو ایک نئی صورت عطا کی جس کی وجہ یہ ہے کہ میں کسی پچھتاوے کے بغیر جی رہی ہوں۔

گفتگو کے دوران اداکارہ ملائکہ اروڑا نے کہا کہ “میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ ہر بات کی حقیقت سامنے آرہی ہے”، اس موقعے پر اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ کا تعلق اب بھی ارجن کپور سے جوڑا جارہا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ زندگی بہت مصروف ہے اور کام کرنا پڑتا ہے۔

اداکارہ ملائکہ اروڑا نے کہا کہ یہ عالمگیر اصول ہے کہ زندگی میں مصروف رہنے کیلئے کام ضروری ہے اور مجھے بھی یہی طرزِ زندگی برقرار رکھنے کی بہت ضرورت ہے تاکہ میں سب سے آگے رہ سکوں۔ ہر چیز کیلئے مجھے اپنے روزمرہ کے معمولات پر عمل کرنا ہوتا ہے۔

ملائکہ اروڑا نے کہا کہ میرے روزمرہ کے معمولات میں صبح اٹھنا، ورزش کرنا، کچھ کھانا اور آرام کرنا شامل ہے۔ انسانی صحت اور طرزِ زندگی دونوں ہی بہت اہمیت کے حامل  ہیں اور مجھے اس بات پر توجہ دینا ہوتی ہے کہ میرے جسم اور دماغ کیلئے کیا اچھا یا برا ہے۔

Related Posts