اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں تین لبنانی فوجیوں کی ہلاکت پر معافی مانگ لی ہے۔
ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ ہم لبنانی فوج سے نہیں لڑ رہے، ہمارے فوجیوں کو لگا تھا جس گاڑی کو نشانہ بنا رہے ہیں وہ حزب اللہ کی ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کو جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے میں لبنانی فوج کے 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔
جنگ شروع ہونے کے بعد سے لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 2464 افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں.
دوسری طرف اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کا پلان پیش کردیا۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق بات اسرائیل کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے کہ غزہ میں دو ہفتوں کی جنگ بندی کے بدلے 5 اسرائیلی قیدیوں کو زندہ رہا کیا جائے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ، وزیر خارجہ یسرائیل کاتز اور وزیر انصاف یارف لیون نے اس تجویز کی حمایت کی جبکہ وزیر خزانہ بتسلیل سموترچ اور قومی سلامتی کے وزیر ایتمار گوئیر کی جانب سے اس تجویز کی مخالفت کی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








