کشمیریوں کو دنیا کی کوئی طاقت اپنی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی۔ وزیر اعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

کشمیریوں کو دنیا کی کوئی طاقت اپنی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی۔ وزیر اعظم
کشمیریوں کو دنیا کی کوئی طاقت اپنی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی۔ وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو دنیا کی کوئی طاقت اپنی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی۔کشمیر پر ہندوؤں کی حکمرانی کا خواب دیکھنے والی فاشسٹ مودی حکومت کو یہ سمجھ لینا چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ فوجی طاقت کے ذریعے کسی فوج، عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کو شکست دینا ممکن ہے لیکن کسی قوم کو نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ جب کوئی قوم آزادی کے لیے ایک ہوجاتی ہے اور موت کے خوف سے چھٹکارا پالیتی ہے تو دنیا کی کوئی طاقت اس کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں ہندوتوا کا پجاری ٹولہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے تمام تر ظالمانہ حربوں کے باوجود منہ کے بل گرے گا۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا گلا گھونٹنے کی تمام کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔ 

Related Posts