پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اریج چوہدری نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری کے محض 20 فیصد لوگ ہی اچھے ہیں جبکہ 80 فیصد لوگ برے ہیں۔
اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں غلط تعلقات اور کاسٹنگ کاؤچ جیسے موضوعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک بڑی عمر کے ہدایت کار نے انھیں ’’تعلقات‘‘ استوار کرنے کے لیے کہا تھا۔
اداکارہ اریج چوہدری نے کسی بھی شخص کا نام لیے بغیر کہا کہ مذکورہ معروف ہدایتکار نے انھیں شادی کے لیے نہیں بلکہ ایسے ہی رومانی تعلقات استوار کرنے کے لیے پیغامات بھجوائے تھے۔
ادکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں رہنے کے لیے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے اور بہت ساری چیزیں برداشت کرنی پڑتی ہیں۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ ایک ڈرامے کے لیے اچھا آڈیشن دینے کے باوجود انھیں کاسٹ نہیں کیا گیا اور جب انھوں نے ہدایتکار سے وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ آپ نے مجھے ’’گرین سگنل‘‘ نہیں دیا تھا تو آپ کو کیسے کاسٹ کرسکتے تھے۔
اریج چوہدری نے انکشاف کیا کہ کئی ہدایتکاروں نے ان سے غلط تعلقات کےلیے رابطہ کیا لیکن انھوں نے کسی بھی شخص کا نام نہیں لیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








