آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نکول کڈمین نے اپنی نئی فلم بے بی گرل کے نامناسب مناظر پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے سین کیلئے بہت زیادہ اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نکول کڈمین نے امریکی شہر لاس اینجلس میں سوال و جواب کے سیشن کے دوران ساتھی اداکار ہیرس ڈکنسن اور مصنفہ و ہدایتکارہ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور ہیرو کے درمیان پیچیدہ تعلقات اور متحرک مناظر کی تخلیق میں اعتماد کی حیثیت کلیدی تھی۔
گفتگو کے دوران اداکارہ نکول کڈمین نے کہا کہ سین کی ریکارڈنگ کے بعد ہم ایک دوسرے کی طرف دیکھ کر کہتے تھے کہ ٹھیک ہے۔ اس دوران ہیرو ہیرس ڈکنسن نے کہا کہ یقینی طور پر ایسے دن بھی ہوتے تھے کہ جب میں کسی منظر سے بہت زیادہ خوفزدہ ہوجایا کرتا تھا۔
اداکار ہیرس ڈکنسن نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں ہوتا تھا کہ میں یہ کیسے کروں گا۔ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ اگر کوئی سین درست نہ ہورہا ہو یا ہم اس میں خود کو اچھا محسوس نہ کررہے ہوں تو ہم فلم عکسبند کرنے والے عملے سے چلے جانے کیلئے کہہ دیا کرتے تھے۔
ہیرس ڈکنسن نے کہا کہ جب بھی ہمیں محسوس ہوتا کہ وقت زیادہ قیمتی ہے تو ہم کہتے تھے کہ ٹھیک ہے۔ مجھے فلم کی مصنفہ اور ہدایتکارہ ہلینا رین کی قیادت میں اداکاری کرتے ہوئے بے بی گرل بنانا اچھا تجربہ محسوس ہوا۔ فلم میں نکول کڈمین کا کردار ایک طاقتور کاروباری خاتون کا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








