گیری کرسٹن کا استعفیٰ منظور، قومی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون ہوگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ہیڈ کوچ
(فوٹو: پی سی بی)

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سبکدوش ہونے والے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے گیری کرسٹن کے مستعفی ہوجانے کے بعد جیسن گلیسپی کو دورۂ آسٹریلیا کیلئے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گیری کرسٹن کے بعد نئے کوچ پر مشاورت ہوئی تھی۔

نجی ٹی وی کا اپنی رپورٹ میں دعویٰ ہے کہ گیری کرسٹن کے استعفے کے بعد مشاورت ہوئی اور سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کے ساتھ ہیڈ کوچ کے مضبوط امیدوار کے طور پر معاملات آخری مراحل میں داخل ہوگئے، جیسن گلیسپی کو عبوری ہیڈ کوچ کیلئے پہلی چوائس قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے رویے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے نئے کوچ کا ٹاسک دیا۔ جیسن گلیسپی کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 میدچز کی اضافی ذمہ داری سونپے جانے کا بھی امکان ہے۔ نئے کوچ کے طور پر ثقلین مشتاق کا نام بھی زیرغور ہے۔

Related Posts