پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم نومبر سے کتنی کمی ہوگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرول
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم نمبر سے آئندہ 15روز کیلئے کمی کا امکان ہے، عالمی منڈی میں بھی نرخ کم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی اوسط فی بیرل قیمت 77اعشاریہ 5 ڈالر سے کم ہو کر 76ڈالر فی بیرل تک آگئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت فی بیرل 86اعشاریہ 5سے کم ہو کر 84ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی سچ نیوز کا اپنی رپورٹ میں باخبر ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 15روز میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتیں تقریباً 1.5ڈالر اور 2.5ڈالر فی بیرل تک کم ہوئیں، اس اعتبار سے پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3روپے اور 2روپے 30 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ اس وقت پیٹرول کی ایکس ڈپو فی لیٹر قیمت 247.03 روپے جبکہ ڈیزل کی 251.29روپے فی لیٹر ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 30 پیسے فی لیٹر تک کمی کی جاسکتی ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان یکم نومبر کو سامنے آنے کا امکان ہے۔

Related Posts