رجنی کانت اور امیتابھ کی ایکشن سے بھرپور فلم ایمازون پرائم پر نشر کی جائیگی

تازہ ترین

تازہ ترین

امیتابھ بچن
(فوٹو: ایمازون پرائم)

او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمازون پرائم ویڈیو نے بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور ساؤتھ فلم اسٹار رجنی کانت کی ایکشن سے بھرپور فلم ویٹائن نشر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تامل ایکشن ڈرامہ فلم میں رجنی کانت اور امیتابھ بچن کے علاوہ رتیکا سنگھ، ابھیرامی اور دشرا وجیان نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں، فلم کی کہانی ایک پولیس افسر کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو حق اور سچ کیلئے جان ہتھیلی پر لیے گھومتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by prime video IN (@primevideoin)

گزشتہ ماہ امیتابھ بچن اور رجنی کانت کی یہ فلم 10 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی جبکہ ایمازون پرائم ویڈیو پر یہی فلم 8 نومبر کو تامل، تیلگو، ملایالم اور ہندی زبان میں بھارت سمیت دنیا بھر کے 240 سے زائد ممالک میں اسٹریم کی جائے گی۔ کہانی کا مرکزی کردار سخت گیر پولیس افسر ہے۔

فلم کا مرکزی کردار جو پولیس افسر ہے ایک بے گناہ کی جان جانے کے بعد انصاف کیلئے قانون کے تحت جدوجہد کرتا ہے جو بے کار ہونے پر انصاف دینے کے اپنے طریقے پر عملدرآمد کیلئے تیار ہوجاتا ہے۔ فلم ویٹائن کی خاص بات اس کا مرکزی خیال اور بھارت کے تعلیمی نظام کو موضوع بنانا ہے۔

بھارتی میڈیا (انڈین ایکسپریس) کا ماننا ہے کہ دونوں لیجنڈری  اداکاروں امیتابھ بچن اور رجنی کانت کی فلم بہت سے لوگوں کے جذبات کو چھیڑ تی ہے جس کا ارادہ بالکل درست اور تکمیل بھی اچھی ہے تاہم کرداروں پر عوام کی توجہ مرکوز کرنے کیلئے جگہ جگہ انحراف کہانی کو متاثر کرتا ہے۔

Related Posts