پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اسموگ اور فضائی آلودگی سے پریشان پنجاب کے عوام کو کراچی منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا۔
بلاول بھٹو نے ایکس پر ایئر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پاکستانیو کراچی آجاؤ۔

واضح رہے کہ پنجاب کے بعد اب صوبہ خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں بھی اسموگ اور فضائی آلودگی چھا گئی ہے جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
پنجاب کا دار الحکومت لاہور اور دیگر کئی علاقوں میں بھی ایئر کوالٹی انڈیکس انتہائی خراب ہے جس کے نتیجے میں حکومت نے عوامی سطح پر مختلف پابندیاں عائد کی ہیں تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








