فائنل کال کی تاریخ قریب آتے ہی ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کی ہائی کمان کی صفوں میں پھوٹ پڑنا شروع ہوگئی ہے، جس کے باعث استعفے بھی سامنے آگئےہیں۔
ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ پشاور میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے مؤثر اقدامات نہ ہونے پر مقامی رہنما ناراض ہیں، پی ٹی آئی کے دو عہدیدار مستعفی بھی ہوگئے ہیں۔
پشاور ایسٹ کے جنرل سیکرٹری تقدیر علی اور نائب صدر جان خالد اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں تاہم دونوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفے پیش کئے ہیں۔
تقدیر علی کا کہنا ہے کہ ورکرز کو ہمارے استفعے سے راستہ ملے گا، ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ پی ٹی آئی کے ضلعی ترجمان رحمان سدیس کا کہنا ہے کہ تقدیر علی اور جان خالد نے قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار نہیں کیا، دونوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استفعے دیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








