پاکستان میں سونے کی قیمت فی تولہ 3600 روپے بڑھ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices soar by Rs5900 per tola in Pakistan
FILE PHOTO

پاکستان میں منگل کے روز سونے کی قیمت فی تولہ 3600 روپے بڑھ گئی، ملک میں سونے کی قیمت میں یہ اضافہ عالمی نرخوں میں اضافے کی وجہ سے عمل میں آیا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی تولہ 3600 روپے اضافے کے ساتھ 273500 روپے تک پہنچ گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3086 روپے کا اضافہ ہوا اور قیمت 234482 روپے پر پہنچ گئی۔

Gold price

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز سونے کی قیمت فی تولہ 2500 روپے کم ہو کر 269900 روپے پر آگئی تھی تھی۔

بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں منگل کے روز اضافہ ہوا۔ عالمی قیمت 2643 ڈالر فی اونس تھی، جس میں دن بھر کے دوران 36 ڈالر کا اضافہ ہوا۔چاندی کی قیمت فی تولہ 3250 روپے پر مستحکم رہی۔

Related Posts