دیکھئے تصاویر: کرن اشفاق کی نومولود بیٹی کی دعوت میں علیزے بھی پہنچ گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ایکسپریس

پاکستان شوبز کی ماڈل اور عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خوشی میں رکھی گئی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

کرن اشفاق حسین نے سوشل میڈیا پر گزشتہ ماہ مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی تھی کہ 5 اکتوبر کو خدا نے انہیں بیٹی جیسی نعمت سے نوازا ہے ساتھ ہی اداکارہ نے بیٹی کا نام ’خدیجہ‘ رکھا ہے اس بات سے بھی مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔

کرن نے بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں ایک شاندار تقریب کا بھی اہتمام کیا جس میں قریبی دوست اور رشتہ دار شریک تھے جبکہ اس فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیرہ سلطان بھی اس تقریب کا حصہ تھیں جن کی تصاویر سوش میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

کرن اور علیزہ نے ایک ساتھ تصـاویر بنوائیں جن میں دونوں بےحد خوش نظر آرہی تھیں، ایک تصویر میں علیزہ نے کرن اشفاق کی بیٹی کو بھی گود میں لے رکھا ہے۔

Kiran Ashfaque and Her New Born Spotted with Aliza Sultan

کرن اشفاق اور علیزہ سلطان اپنی ذاتی زندگی کے تجربات کے باعث ایک دوسرے کے قریب آ گئی ہیں۔ علیزہ سلطان، اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ ہیں، جبکہ کرن اشفاق بھی اداکار عمران اشرف کی شریک حیات تھیں۔ دونوں نے علیحدگی کے بعد ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور ان کے درمیان ایک خوبصورت تعلق قائم ہو گیا۔

Kiran Ashfaque and Her New Born Spotted with Aliza Sultan

یہ تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں صارفین کی جانب سے کرن اور علیزہ دونوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے اور مداح بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں اداکارہ کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

Related Posts